19 مارچ، 2023، 3:41 PM

فرانس، انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، ایرانی وزارت خارجہ

فرانس، انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فرانس انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن سے گریز کرے، کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد فرانسیسی حکومت کی دوغلی پالیسی کی دلیل ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ پر فرانسیسی پولیس کا تشدد کا ناقابل قبول اقدام ہے اور یہ اس حکومت کے جھوٹے جمہوری اصولوں اور آزادی بیان سے غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم فرانسیسی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے نام پر دوغلے پن اور مظاہرین پر تشدد کرنے سے گریز کرے۔

News ID 1915371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha