مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ