سابق آسٹریلوی کرکٹر کار حادثے میں ہلاک

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزویل کے قریب پیش آیا۔

کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے پیش آیا جب کہ کار حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رات 11 بجے کے کچھ ہی دیر بعد سائمنڈز کی کار ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر چلائی جا رہی تھی جب وہ سڑک سے نکل کر حادثے کا شکار ہوئی۔

 46  سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 46 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 2 مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے نومبر 1998 میں ایک ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کیلیے ڈیبیو کیا لیکن سائمنڈز جنوبی افریقہ میں 2003 کے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سرکٹ پر پہنچے تھے۔

News Code 1910855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =