10 مئی، 2022، 10:01 AM

یوکرائن میں فوجی آپریشن کا فیصلہ درست اور بروقت تھا

یوکرائن میں فوجی آپریشن کا فیصلہ درست اور بروقت تھا

روسی صدر پوتین نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیدیا ہے۔ روسی صدر نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر وکٹری ڈے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج اب ملک کی سلامتی کیلئے لڑ رہی ہے۔ ڈونباس میں رضاکار اور روسی فوجی اپنی سرزمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب ہماری سرزمین پر جارحیت کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو کے رکن ممالک روسی سرحدوں پر خطرات پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب ہماری بات نہیں سن رہا تھا، اس کے اپنے منصوبے تھے، دشمنوں نے دہشت گردوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، ایسے میں یوکرائن پر فوجی آپریشن بروقت اقدام اور درست فیصلہ تھا۔ 

News ID 1910794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha