پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مشہد مقدس میں روضہ امام رضا (ع) پر حاضری

پاکستان کے چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی نے مشہد کا دورہ کیا اورحضرت امام رضا (ع) کے مقدس روضے میں حاضری کے ساتھ آستانہ قدس رضوی کے مختلف اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی نے مشہد کا دورہ کیا اور حضرت امام رضا علیہ السلام  کے مقدس روضے میں حاضری کے ساتھ آستانہ قدس رضوی کے مختلف اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس وقت ایران کی دعوت پر سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

صادق سنجرانی نے نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات بھی کی اور انہیں نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

News Code 1907692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =