سعودی عرب کے وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نورخان ایئربیس پر پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان پاکستان کے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے ۔

News Code 1907536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =