فلسطین کے بارے سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

فلسطین کے بحران کے بارے میں سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے بحران  کے بارے میں سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور اجلاس کا کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی، آئرش مندوب اورعرب گروپ کےچیئرمیں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ فلسطینی مندوب نےکہا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیےانسانی امدادکی اپیل کرے۔ فرانس نے مصر اور اردن کےساتھ مل کرجنگ بندی کی نئی قرار داد سلامتی کونسل میں جمع کرادی اور  چین نے بھی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ امریکہ سکیورٹی کونسل میں بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے اور  فلسطین کے خلاف سازش کا حصہ بنا ہوا ہے۔

News Code 1906582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =