3 اکتوبر، 2020، 3:53 PM

ایرانی سرزمین پر ہر قسم کا حملہ ناقابل برداشت ہے

ایرانی سرزمین پر ہر قسم کا حملہ ناقابل برداشت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جانب سے ایران پر ہر قسم کے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے پرمتنبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جانب سے ایران پر ہر قسم کے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے پرمتنبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ آرمینیا کے مابین حالیہ تنازعات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کچھ حملوں کی اطلاعات کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں ، کہا: ایران کی طرف اپنی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور ایران اس سلسلے میں اپنے سرزمین پر کسی بھی قسم کے اقدامات کو ناقابل برداشت قرار دیتا ہے۔

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کا احترام، شہریوں کے خلاف عدم جارحیت، دشمنی کے خاتمے اور سنجیدہ اور بروقت مذاکرات کے آغاز پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان مقاصد کے حصول میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

News ID 1903262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha