2 اکتوبر، 2020، 3:45 PM

آرمینیا جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامند

آرمینیا جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامند

آرمینیا نے متنازع علاقے میں جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمینیا نے متنازع علاقے میں جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام متحدہ، امریکہ، روس اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ یورپ میں تنازعارت کو حل کرنے والی تنظیم او ایس سی ای کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے اور ہم جنگ بندی پر رضامند بھی ہوسکتے ہیں تاہم ناگورنو کاراباغ پر کسی بھی ملک کی جارحیت کو ہمارا سخت جواب ملتا رہے گا۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنو کارا باغ ریجن میں جھڑپیں چھٹے روز میں داخل ہوگئیں، جھڑپوں میں اب تک 200 کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل آرمینیا اورآذربائیجان نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

News ID 1903252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha