مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذار بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق اردوغان نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں فریقین کو لڑائی سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایران نے بھی دونوں ممالک کے مابین امن مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی جھڑپون میں مجموعی طور پر 23 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ