مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر کے بیانات سے مرعوب نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کے سنگین جرائم کا جواب خود انتخاب کرے گی۔
سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوییٹر پر کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کی قانون شکن اور شکست خوردہ حکومت کے رعب و دبدبہ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام ملکی اور قومی دفاع کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت اور ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور دہشت گردانہ پابندیوں کا جواب ایرانی عوام خود انتخاب کرے گی۔
آپ کا تبصرہ