امریکہ لبنان کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ/ خطرات کو فرصت میں بدلنے کی قدرت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کی اقتصادی مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں امریکہ کو سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کی مشکلات اور بحران  کو حل کرنے کی راہ میں امریکہ کو سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے  کی قدرت رکھتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے آغاز میں جنگ تموز اور اس میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی اور خطے اور لبنان کے بارے میں امریکہ کے ناپاک منصوبوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے موجودہ حالات اور اقتصادی شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  اس موقع پر باہمی تعاون کی پہلے سے کہیں زيادہ ضرورت ہے مشکلات لبنان کے کسی خاص علاقہ کو درپیش نہیں بلکہ پورے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے شرائط میں باہمی اخلاص ، محبت ، ہمدردی اور ہمدلی کی ضرورت ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ رعب اور دبدبہ کے ذریعہ لبنان کو چين کی جانب بڑھنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ اقتصادی اور معاشی پابندیوں سے بھی خوف و ہراس پیدا کررہا ہے ۔ امریکہ لبنان کی مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں بہت بڑي رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ہمیں بھی امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے  اور ملک کو درپیش اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون سے کام لینا چاہیے اور ایسے ممالک کی طرف بڑھنا چاہیے جن کے دروازے لبنانی عوام  کے لئے کھلے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں تعینات  امریکی سفیر کی لبنان کے امور میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کو لبنان کے امور میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے ملک میں زراعت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور اقتصادی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں زراعت پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں اقتصادی مسائل میں گرفتار کرکے مسئلہ فلسطین سے غافل نہیں کرسکتا ہے ہم فلسطینیوں فتح اور کامیابی تک ان کے  ساتھ ہیں۔

News Code 1901436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =