چین نے بھارت کے 10 قیدی فوجیوں کو رہا کردیا

چین نے بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارتی فوج کے  لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں کی، 4 روز پہلے وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پرچینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کو زخمی کر دیا تھا۔  قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گلوان کی وادی اور دریا کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل درہ قراقرم کے بہت قریب ہیں۔

درہ قراقرم سے صرف 12 کلومیٹر کے فاصلے پر بھارتی فوج کی دولت بیگ ملٹری بیس اور ایئر اسٹرپ بھی موجود ہے۔

درہ قراقرم چین، پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کا سنگم ہونے کے ساتھ متنازع علاقہ بھی ہے۔

سیاچن کو ملٹری سپلائی کی وجہ سے بھی اس علاقے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

News Code 1901007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =