ہندوستانی فوج
-
ہندوستان میں ایک اور سوپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
ہندوستان نے براہموس نامی ایک درمیانی دوری تک مار کرنے والے سوپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
-
ہندوستان کے جوابی ردعمل نے ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا،بھارتی وزیر خارجہ
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کسی کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا‘‘
-
اروناچل پردیش میں پھر ہندوستانی اور چینی فوجیوں میں تصادم، متعدد زخمی
ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں، کچھ ذرائع نے 6 ہندوستانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
-
بھارت نے پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو لانچ کردیا
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر میں یہ واقعی ایک نئی شروعات، ایک نئی صبح اور ایک نئی پہل ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے اپنے خود کے راکٹ تیار کرنے کا ایک اہم موڑ ہے اور ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔
-
لینڈ سلائیڈنگ میں ہندوستانی فوج کا کیمپ تباہ
وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔
-
ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے 3سالہ پاکستانی بچہ خاندان سے ملوا دیا
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے روتے ہوئے 3 سالہ بچے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے 6 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
-
کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک
ہندوستان کے زيرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ، جس کے نتجے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
-
بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔
-
بھارت کا اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ
بھارت نے اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
-
بھارتی فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت
بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
-
لداخ کی وادی گلوان سے چين اور بھارت نے اپنی اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لیں
چین اور ہندوستان نے لداخ کی وادی گلوان سے اپنی اپنی فوجیں ڈیڑھ ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔
-
بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی تعینات کردیئے
بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 76 مبتلا
مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کے روز 14 فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ فوجی اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ ایک اہلکار کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
-
چین نے بھارت کے 10 قیدی فوجیوں کو رہا کردیا
چین نے بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی
بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 2 اہلکاروں نے خود کشی کرلی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے دو الگ الگ واقعات میں خودکشی کرلی ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے میں بھارت کے 4 فوجی اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
بھارت میں پولیس اور فوج میں ٹھن گئی
بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے فوجی وردیاں پہننے کے معاملے پر پولیس اور فوج میں ٹھن گئی ہے۔