2 جولائی، 2022، 12:27 PM

ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے 3سالہ پاکستانی بچہ خاندان سے ملوا دیا

ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے 3سالہ پاکستانی بچہ خاندان سے ملوا دیا

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے روتے ہوئے 3 سالہ بچے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے 3 سالہ پاکستانی بچے کو خاندان سے ملوا دیا۔ یہ واقعہ جمعے کی شام تقریباً 7 بجے بھارتی حدود فیروز پور سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب بارڈر سیکیورٹی فورس کے دستوں نے ایک بچے کو آئی بی کی باڑ (بین الاقوامی سرحد) کے قریب روتے ہوئے دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے روتے ہوئے 3 سالہ بچے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچے کو واپس کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے فیلڈ کمانڈر نے پاکستانی رینجرز کے ساتھ فوراً فلیگ میٹنگ کی اور بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔

News Code 1911428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha