1 جولائی، 2022، 9:23 AM

چین کی کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

چین کی کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلانے کی مخالفت کردی۔

مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کےلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔

News ID 1911412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha