چین نے 10 بھارتی فوجیوں کی رہائی کی خبر کو رد کردیا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے کسی بھارتی فوجی کو تحویل میں نہیں لیا تھا اس لیے 10 بھارتی فوجی اہلکاروں کی رہائی کی خـبر بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لی جیان   نے کہا ہے کہ ہم نے کسی بھارتی فوجی کو تحویل میں نہیں لیا تھا اس لیے 10 بھارتی فوجی اہلکاروں کی رہائی کی خـبر بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ ہے۔  

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لی جیان نے میڈیا سے گفتگو میں 10 بھارتی فوجیوں کی رہائی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سچ اور جھوٹ نہایت واضح ہے، کوئی اہلکار ہماری قید ہی میں نہیں تھا تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اب بھارت پر ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوجیوں کی رہائی کے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرے، الزامات کے بجائے بھارت خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

واضح رہے کہ عالمی اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے لداخ میں جھڑپ کے دوران گرفتار ہونے والے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا ہے اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1901026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha