پاکستان کے علاقہ ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں پر دو حملوں کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں پر دو حملوں کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں ایک ہی وقت میں فورسز پر دو حملے ہوئے، پہلا واقعہ گومل کے علاقہ رغزئی مانجھی میں فرنٹیئرکانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی پر فائرنگ کا پیش آیا،  وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجےمیں دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی۔

دوسرا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا جہاں وہابی دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں ایس ایچ او عنایت اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

News Code 1896159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =