پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ادھر پشاور سمیت خیبرپختون خواہ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

News Code 1895198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =