1 ستمبر، 2019، 9:47 PM

حزب اللہ کے حملے میں صہیونی فوج کا کمانڈر ہلاک

حزب اللہ کے حملے میں صہیونی فوج کا کمانڈر ہلاک

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملے کے بارے میں دقیق اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بھی 30 راکٹ لبنان پر فائر کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے علاقہ مارون الراس سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آویویم کے علاقہ میں اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے اور ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی نے ابھی تک اپنے فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

News ID 1893415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید اعجاز حسین عابدی PK 00:01 - 2019/09/05
      0 0
      اسرائیلی آرمی کمانڈر واصل جہنم ہے! کربلائی جب میدان میں ہوتے ہیں تو وہ مقابلے پر کون ہیں یہ نہیں دیکھتے وہ دیکھتے ہیں کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون ،پر اگر حق پر ہیں تو ان کا نظریہ وہی کربلا ہوتا ہے