پاکستانی وزير اعظم آج امریکی صدر سےملاقات کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل، باہمی تعاون کے فروغ ، تجارت، توانائی، دفاع اور جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔

                      

News Code 1892354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =