ایران جنگ میں کبھی پہل نہیں کرےگا/ ایرانی قوم امن پسند ہے

جرمن ، ایران چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں کبھی پہل نہیں کرےگا۔ ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں جرمن ، ایران  چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیگمار فن بن اشٹائن نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں کبھی پہل نہیں کرےگا۔ ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں۔

جرمن ، ایران  چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران میں شرائط معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں۔ ایرانی عوام اپنے کار و بار میں مشغول اور مصروف ہیں۔

ڈیگمار فن بن اشٹائن نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مالی و اقتصادی سسٹم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمپنیاں اس مالی سسٹم کے ذریعہ اپنے تجارتی اور مالی عہد پر عمل کرنا چاہتی ہیں اور اس کے بارے میں امریکی تنقید بے معنی ہے۔ اس نے کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے مالی اور تجارتی وعدوں پر عمل کرنا چاہتی ہیں ۔

News Code 1890713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =