امریکہ نے شمالی کوریا کے بحری جہازکے عملے کو یرغمال بنا لیا

امریکہ نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیکر اس کے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیکر اس کے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہاز وائس ہانسٹ کو اغوا کرکے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے، تاہم جہاز اور عملے کو حراست میں لینے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

ادھروائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحری جہازویئس ہانسٹ  کو عالمی برادری کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے، اس جہاز کے ذریعے عالمی پابندیوں کے برخلاف شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کی جا رہی تھی۔

شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے زیر حراست ہونے کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اُٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔

News Code 1890442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =