مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں رکھے تو پاکستان کے ایٹم بم بھی عید کے منتظر نہیں رہیں گے۔ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک جلسہ عام میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے ایٹم بم دیوالی میں پھوڑنے کے لیے نہیں بنائے ہیں۔
اگر بھارت کے ایٹم بم دیوالی کے لئے نہیں تو پاکستان کے ایٹم بم بھی عید کے منتظر نہیں رہیں گے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں رکھے تو پاکستان کے ایٹم بم بھی عید کے منتظر نہیں رہیں گے۔
News ID 1889960
آپ کا تبصرہ