مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑگیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔ دائیں بازو کے سفید فام نسل پرست دہشت گرد 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ پر قتل کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں دیگر الزامات بعد میں لگیں گے۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی عدالت میں الزام عائد کیے جانے کے دوران ملزم بےحسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کی بجائے احمقانہ اندازمیں مسکراتارہا۔ برینٹن ٹیرینٹ نے کل نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کر کے 2 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کی جان لی تھی۔ واقعے میں 48 افراد زخمی ہیں۔ فائرنگ کے وقت اس کے پاس 5 ہتھیار موجود تھے۔

کرائسٹ چرچ حملے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑگیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔
News ID 1888890
آپ کا تبصرہ