کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات آسٹریلیا کیساتھ ملکرکر رہے ہیں، جیسنڈا آرڈن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کہتی ہیں کہ کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کہتی ہیں کہ کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حملہ آور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی واچ لسٹ پر نہیں تھا۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ جاں بحق تمام افراد کا تعلق مسلم دنیا سے ہے، حملہ آورکے پاس گن کا لائسنس تھا، اس سلسلے میں اب قانون سازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں 50 نمازی جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔

News Code 1888896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =