19 ستمبر، 2025، 6:03 PM

سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ، درجنوں نمازی جاں بحق، متعدد زخمی

سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ، درجنوں نمازی جاں بحق، متعدد زخمی

سوڈان کے الفاشر شہر میں نماز کے دوران ڈرون حملے میں کم از کم 70 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کے دارفور شمالی میں واقع شہر الفاشر کی ایک مسجد پر ڈرون حملے میں درجنوں نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ سوڈان کی سپورٹ فورسز کی جانب سے جنرل حمیدتی کی قیادت میں انجام دیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سودان کے ڈاکٹروں کی تنظیم نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 43 نمازی موقع پر جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے۔ آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تنظیم نے اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ ایک جنگی جرم ہے۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور افریقی یونین فوری کارروائی کریں۔

News ID 1935440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha