حلب میں مسجد پر داعش کے راکٹ حملے میں 16 افراد جاں بحق

شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے مسجد پر راکٹ حملے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے مسجد پر راکٹ حملے میں  16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حلبپر وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 200 سے زآئد بےگناہ شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جب کہ تازہ واقعے میں مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے شہر حلب کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، وہابی دہشت گردوں نے مسجد پر مارٹر گولے فائر کیے جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے میں 50 سے زائد نمازی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1863660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =