ایران کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سفاکانہ کاروائی میں ملوث نسل پرست عناصر کی شناخت کرکے انھیں گرفتار اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سفاکانہ کاروائی میں ملوث نسل پرست عناصر کی شناخت کرکے انھیں گرفتار اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

ایران کے ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے ان حملوں میں نہتے نمازیوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مساجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سفاک کاروائی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مظلوم نمازی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ یہ ایک غیرانسانی اور بزدلانہ اقدام تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا کوئی بھی اقدام چاہئے دنیا کے کسی بھی ملک یا کسی بھی مقصد کے لئے ہو، وہ نہایت قابل مذمت ہے لہذا حکومتوں کو چاہئے کہ نسل پرستی کی سوچ رکھنے والوں کو اسلام فوبیا کے ذریعے ممالک میں امن و سلامتی کو متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں نماز جمعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1888869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =