مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے اور اس میں مسلمانوں کے جانی نقصان پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔ سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ