سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغاز

نیوزی لینڈ میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغازہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغازہوگیا۔ لین وڈ میموریل پارک میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں خالد مصطفیٰ اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جاں بحق ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے شہری اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو جاں بحق اورکئی افراد کو زخمی کردیا تھا۔

News Code 1889003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =