پولیس نے دہشتگرد تیسرے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے گرفتار کیا

نیوزی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجدمیں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجدمیں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔ کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

News Code 1888995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =