18 مارچ، 2019، 11:49 AM

مساجد حملے کی تحقیقات میں آسٹریلیا میں دو مکانوں پر چھاپے

مساجد حملے کی تحقیقات میں آسٹریلیا میں دو مکانوں پر چھاپے

آسٹریلوی پولیس نے مساجد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس نے مساجد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ آسٹریلوی پولیس نے ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سینڈی بیچ اور لارنس کے علاقوں میں دو گھروں پر چھاپے مار کر ان کی تلاشی لی ہے۔ ان میں سے ایک گھر مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کی بہن کا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں، گھروں پر چھاپے کا مقصد ایسا مواد ڈھونڈنا تھا جس سے نیوزی لینڈ پولیس کو تحقیقات میں مدد مل سکے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلیا کا شہری ہے اور گریفٹن شہر کا رہائشی ہے۔  اسے گزشتہ دنوں عدالت میں پیش کرکے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے، تاہم تاحال اس پر دہشت گردی یا کسی اور الزام میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1888952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha