نیوزی لینڈ واقعہ، دہشتگرد کے 4 ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف

کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔ اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔

News Code 1888975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =