نیوزی لینڈ واقعے میں پاکستانی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والا پاکستانی اور حافظ آباد کا رہائشی محمد امین ناصر انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔ دفتر خارجہ نے اس سے قبل سید اریب احمد، محبوب ہارون، سہیل شاہد، سید جہانداد علی، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ رشید کو کرائسٹ چرچ ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا، تدفین کے انتظامات میں مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن نے معاونت کی۔

News Code 1888913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =