نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء سپرد خاک

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کو نمازجمعہ کے بعد میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26  شہداء کو نمازجمعہ کے بعد میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمختلف مذاہب کے لوگ مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوئے جہاں ہرآنکھ اشک بارنظرآئی۔ نمازجمعہ کے بعد 7 پاکستانی شہدا کی تدفین بھی میموریل پارک میں کردی گئی ہے۔ پولیس نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کی شناخت کا عمل گزشتہ روزمکمل کرکے لواحقین کو آگاہ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل کرائسٹ چرچ میں دومساجد پرفائرنگ کی گئی تھی اوراس دہشت گرد حملے میں 50 نمازی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

News Code 1889059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha