نیوزی لینڈ میں خود کار و نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں خودکار اور نیم خود کارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں خودکار اور نیم خود کارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزکانفرنس کے دوران ملک میں نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی، شہریوں سے خود کارہتھیارواپس لیے جائیں گے، مساجد حملے میں آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحہ استعمال کیا گیا، اسلحے پرپابندی کیلیے جلد قانون سازی کی جائے گی، جب تک اسلحہ خریداری روکنے کیلیےعبوری اقدام اٹھایا گیا ہے۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ایسالٹ اورنیم خودکاررائفلزکی فروخت پرپابندی ہوگی،  فوجی نوعیت کےاسلحے پرپابندی قانون سازی کے فوری بعد عائد ہوگی، اسلحے سے متعلق اصلاحات عوام کے مفاد میں ہے، جس کام کی ہمیں شدت سے ضرورت ہے یہ اس کا آغاز ہے جب کہ ممنوعہ اسلحہ سےمتعلق شہری پولیس سے رابطہ کریں۔

News Code 1889038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =