مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی واردات کے بعد اپنے ملک کے تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعہ کے فوراً بعد احتیاطاً ملک کے تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ہم متعلقہ افسران کو سیکیورٹی انتظام سخت کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے سنگین ترین اور افسوسناک واقعہ میں 50 نمازی جاں بحق جبکہ 48 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانس نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی واردات کے بعد اپنے ملک کے تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔
News Code 1888895
آپ کا تبصرہ