مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی موجودہ سربراہی ترکی کے ہاتھ میں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے اور فلسطین میں اسرائیلیوں کیط رف سے مسجدوں کی بے حرمتی کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1888881
آپ کا تبصرہ