نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے بعد 9 پاکستانی لاپتہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق واقعے کے بعد 9 پاکستانی لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق واقعے کے بعد 9 پاکستانی لاپتہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران 9 پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، ہارون محمود ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا نے دفتر خارجہ کی جانب سے لاپتہ قراردیئے گئے 9 پاکستانیوں میں سے نعیم راشد اورطلحہ نعیم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ نعیم راشد حملہ آورسے مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

News Code 1888903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =