اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ بعض مغربی ممالک دہشت گردی کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردی آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر روحانی نے اپنے دہشت گردانہ واقعہ  میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں اب تک 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1888880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =