پاکستانی بحریہ کی بحری مشق ’امن 2019‘ کا اختتام

پاکستانی بحریہ کے تحت منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن 19 اختتام پذیر ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے تحت منعقدہ  کثیر الملکی بحری مشق امن 19 اختتام پذیر ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق میں 46 ممالک نے ”امن کے لیے ایک“ کے عزم کا مظاہرہ کیا جب کہ نیول شپس،ہیلی کاپٹروں، اسپیشل فورسز اور 46 ممالک کے مبصرین نے مشق میں شرکت کی، مشق میں شریک ممالک کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔ مشق کا ہاربر فیز کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس، سیمینارز، مباحثوں، جہازوں کے باہمی دوروں، ملاقاتوں ، انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے ، انسدادِ بحری دہشت گردی کی مشقوں، ثقافتی میلے اور فوڈ گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سمندری فیز میں ہاربر فیزکے دوران حتمی شکل پانے والی آپریشنل سرگرمیوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا جبکہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویوسمندری فیز کا حصہ تھا۔ امن مشق کے اختتامی سیشن کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سری لنکن نیول چیف اور زمبابوے کے آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

News Code 1888069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =