2 فروری، 2019، 3:03 PM

آئی این ایف معاہدے سے انخلا عالمی ذمہ داریوں سے نکلنے کا حصہ ہے

آئی این ایف معاہدے سے انخلا عالمی ذمہ داریوں سے نکلنے کا حصہ ہے

روس نے امریکہ کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے معاہدے سے نکلنے کے معاملے پر کہا ہے کہ یہ واشنگٹن کے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے نکلنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے معاہدے سے نکلنے کے معاملے پر کہا ہے کہ یہ واشنگٹن کے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے نکلنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

روسی دفتر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے معاہدہ کے خاتمے کی ذمہ داری روس پر عائد نہیں ہوتی بلکہ امریکہ مختلف خطوں میں اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔ روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زخرووا نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے معاہدے سے انخلا اور روس پر عائد کیے جانے والے الزامات کی نہ تو کوئی شہادت پیش کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سیٹلائٹ فوٹو دی گئی ہے۔ امریکہ نے روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

روسی ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ آئی این ایف معاہدے سے نکلا ہے تو روس جوابی کارروائی کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس ہمیشہ سے آئی این ایف پر بات کرنے کیلئے تیار رہا ہے اور آئندہ بھی اس معاملے پر مذاکرات کیلئے رضا مند ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے معاہدے سے انخلا کا اعلان کیا گیا ہے۔

News ID 1887797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha