مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سردترین موسم، یخ بستہ ہوائوں اور برف باری کاسلسلہ جاری ہے جبکہ سردی کا 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ جھلیں، دریا، پانی کی لائنیں جم گئیں اورگیس کی فراہمی معطل ہوگئی، پارا منفی 30 تک گر گیا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث مختلف ریاستوں میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
کئی ریاستوں میں پارامنفی 30 سےکم، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند، ہزاروں لوگ گیس، بجلی سے محروم، ٹرین سروسز معطل، 2 ہزارسے زائد پروازیں منسوخ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سےمحروم ہیں جبکہ پوسٹل سروس، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ شدید برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اور ہزاروں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ