امریکہ کے شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک فٹ برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جبکہ شمالی ڈکوٹا اور وسطی امریکہ کے حصوں کے لیے درجہ حرارت مزید گرنےکی وارننگ کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کا ہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک فٹ برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جبکہ شمالی ڈکوٹا اور وسطی امریکہ کے حصوں کے لیے درجہ حرارت مزید گرنےکی وارننگ کردی گئی۔ واشنگٹن ،نیویارک اور بوسٹن کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برف پگھلنے کے نتیجے میں میسا چیوسٹس میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ پینسلوانیامیں 16انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ادھرمنی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،ساڑھے چودہ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ایک ہزار کے قریب پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ بوسٹن تا واشنگٹن اورشکاگو تا ایسٹ کوسٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی۔

News Code 1887470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =