امریکہ میں شدید برفباری جاری / برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں سردی نے اپنا رنگ جما رکھا ہے، امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی برف باری کے باعث شدید ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں سردی نے اپنا رنگ جما رکھا ہے، امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی برف باری کے باعث شدید ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکہ میں جاری برف باری کے طوفان سے ریاست منی سوٹا کی متعدد شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ریاست کنساس میں 2 انچ فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے برف پڑی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے اتوار کو برف باری کے طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں برف باری اور سرد ہواؤں کا سسٹم شدید ٹھنڈ لا رہا ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کا امکان ہے۔

پرتگال اور اسپین میں بھی آئندہ چند روز میں بارشوں اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

News Code 1887445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =