شدید برف باری سے جرمنی میں ایمرجنسی نافذ، آسٹریا میں الرٹ جاری

شدید برف باری نے ان دنوں یورپی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،شدید برف باری کے باعث جرمنی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ آسٹریا میں برفانی طوفان کاالرٹ جاری کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شدید برف باری نے ان دنوں یورپی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،شدید برف باری کے باعث جرمنی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ آسٹریا میں برفانی طوفان کاالرٹ جاری کر دیا گیا۔

جرمنی میں پانچ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، برف کی موٹی تہہ جم جانے کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئیں، گھروں کی چھتوں پر جمع برف کو فوج کی مدد سے ہٹایا گیا۔ سڑکوں کے اطراف موجود درخت بھی برف میں چھپ گئے، حادثے سے بچنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد سے درختوں پر سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔

ادھر آسٹریا میں 3 میٹر تک برف پڑنے کے بعد بعض علاقوں میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں بھی کیا پہاڑ، کیا رہائشی علاقے سب برف سے ڈھک گئے ہیں، شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں۔ حکام نے ٹائلر اور سالزبرگ میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔

News Code 1887229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =