یورپ میں شدید برف اور سردی کے باعث 17 افراد ہلاک

یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قطب شمالی سے اٹھنےوالی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ہے، آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئےہیں۔

جرمن شہر برک ٹیس گاڈن میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا ہے۔

News Code 1887201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =