مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی شمالی اور مغربی ریاستیں شدید طوفان کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ دو طوفانوں کی زد میں ہے، شمالی ریاستیں شدید برف باری جب کہ مغربی ریاستیں بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جب کہ طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست کنساس، شمالی و جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا اور آئیووا میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، کئی فٹ برف پڑنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جب کہ کئی ہائی ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کی شمالی اور مغربی ریاستیں شدید طوفان کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886887
آپ کا تبصرہ