شام کو اسرائیل کے ہوائی حملے روکنے کے لئے ایس 300 کی سخت ضرورت

روس میں شام کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں شام کے سفیرریاض حداد کا کہنا ہے کہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

شامی سفیر نے شام میں اسرائیلی حملے میں روسی جہاز کے سرنگوں ہونے اور اس کے نتیجے میں روس کے 15 فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  شام کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کرنا چآہیے اور شام کی فضآئی حدود کے تحفظ کے لئے اس 300 دفاعی میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

News Code 1884244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =